وزیر اعلیٰ اترپردیش کی اے ایم یو آمد، وائس چانسلر سے ملاقات

 علی گڑھ،    وزیر اعلیٰ اترپردیش شری یوگی آدتیہ ناتھ نے آج علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج کا دورہ کیا اور ...






 علی گڑھ،    وزیر اعلیٰ اترپردیش شری یوگی آدتیہ ناتھ نے آج علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج کا دورہ کیا اور میڈیکل کالج اسپتال کو آکسیجن سپلائی اور ریمڈیزور انجکشن کی فراہمی سمیت ہر ممکنہ مدد کا یقین دلایا۔

وزیر اعلیٰ نے علی گڑھ اور قریبی اضلاع میں کووِڈ 19سے پیدا ہونے والے حالات کا جائزہ لیا، اور غمزدہ کنبوں سے تعزیت کی۔

وزیر اعلیٰ نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے حکام بشمول وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور، رجسٹرار مسٹر عبدا لحمید آئی پی ایس، میڈیکل کالج پرنسپل و سی ایم ایس پروفیسر شاہد علی صدیقی،ڈین فیکلٹی آف میڈیسن پروفیسر راکیش بھارگو اور کارگزار میڈیکل سپرنٹنڈنٹ پروفیسر امجد علی رضوی کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔ 

پروفیسر طارق منصور نے اس موقع پر کہاکہ میڈیکل کالج کو آکسیجن اور  ریمڈیزور انجکشن کی مسلسل شدید ضرورت ہے۔ میڈیکل کالج کے ڈاکٹر، نرس اور نیم طبی عملہ کے اراکین تندہی کے ساتھ اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ اس دوران ان میں سے کئی ایک کووِڈ سے متاثر ہوگئے۔ انھوں نے سنجیدگی اور محنت کے ساتھ کام کرنے کے لئے طبی عملے کی ستائش کی۔ 

پروفیسر طارق منصور نے کہا کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر سے نپٹنے کے لئے سبھی کوششیں کی جارہی ہیں اور ہمیں تیسری ممکنہ لہر کے لئے بھی تیاریاں کرنی ہوں گی جس میں بچوں کے زیادہ تعداد میں متاثر ہونے کا اندیشہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ جے این میڈیکل کالج میں صحت ڈھانچہ کی بلندکاری اور پیڈیاٹرک آئی سی یو کی سہولیات میں اضافہ کے لئے میڈیکل کالج،ریاستی و مرکزی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرے گا، تاکہ خاص طور سے بچوں کو بہتر علاج مل سکے۔ انھوں نے کہاکہ میڈیکل کالج نے ٹیلی میڈیسن خدمات شروع کی ہیں جسے مزید مستحکم کیا جائے گا۔ 

وائس چانسلر، وزیر اعظم دفتر (پی ایم او) سے لگاتار رابطہ میں ہیں۔ انھوں نے کووِڈ بحران کے وقت یونیورسٹی کو تعاون دینے کے لئے وزیر اعظم، مرکزی وزیر تعلیم، وزیر اعلیٰ اور ان کے دفاتر کا شکریہ ادا کیا۔ 

وائس چانسلر اور یونیورسٹی حکام نے زیادہ سے زیادہ ٹیکہ کاری کے لئے یونیورسٹی برادری کے نام سوشل میڈیاو دیگر وسائل کا استعمال کرتے ہوئے  اپیلیں جاری کی ہیں۔ وائس چانسلر نے مزید کہاکہ یونیورسٹی نے جینوم سیکونسنگ کے لئے نمونے جانچ کی خاطر آئی سی ایم آر کو بھیجے ہیں۔ 

کورونا وائرس کی دوسری لہر میں زیادہ اموات کے اسباب کی وضاحت کرتے ہوئے جے این میڈیکل کالج کے اہلکاروں نے کہاکہ ویکسین نہ لگوانے، دیگر امراض ہونے اور میڈیکل کالج میں تاخیر سے مریض کو بھرتی کرنے سے اموات میں اضافہ ہوا۔ اس کے علاوہ سوشل میڈیا اور ذرائع ابلاغ کے ایک حلقہ میں کووِڈ سے اموات کی تعداد کو بڑھا چڑھاکر پیش کیا گیا اور اس میں دیگر امراض اور جے این میڈیکل کالج اسپتال سے باہر ہونے والی اموات کو بھی شامل کرلیا گیا۔اس کے علاوہ کئی سبکدوش اساتذہ جن کا انتقال دہلی، نوئیڈا، غازی آباد، لکھنؤ، بھوپال، میرٹھ وغیرہ میں ہوا ان کا نام بھی اس میں شامل کیا گیا۔

اس مشکل وقت میں یونیورسٹی سبھی غمزدہ کنبوں کے ساتھ ہے۔ 


COMMENTS

loading...
Name

Agra Article Bareilly Current Affairs DVNA Exclusive Hadees Hindi International Hindi National Hindi News Hindi Uttar Pradesh Home Interview Jalsa Madarsa News muhammad-saw Muslim Story National Politics Ramadan Slider Trending Topic Urdu News Uttar Pradesh Uttrakhand World News
false
ltr
item
TIMES OF MUSLIM: وزیر اعلیٰ اترپردیش کی اے ایم یو آمد، وائس چانسلر سے ملاقات
وزیر اعلیٰ اترپردیش کی اے ایم یو آمد، وائس چانسلر سے ملاقات
https://1.bp.blogspot.com/-U_R3Z2lPS3g/YJ0e527ymZI/AAAAAAAAreU/7nH12_TYal0c0fGTOWInlZ2LQy8oBDGXgCLcBGAsYHQ/s320/VC%2BProf%2BTariq%2BMansoor%2Bspeakiing%2Bat%2BJNMC%2Bduring%2Bthe%2Bvisit%2Bof%2BChief%2BMinister%2BMr%2BYogi%2BAdityanath.JPG
https://1.bp.blogspot.com/-U_R3Z2lPS3g/YJ0e527ymZI/AAAAAAAAreU/7nH12_TYal0c0fGTOWInlZ2LQy8oBDGXgCLcBGAsYHQ/s72-c/VC%2BProf%2BTariq%2BMansoor%2Bspeakiing%2Bat%2BJNMC%2Bduring%2Bthe%2Bvisit%2Bof%2BChief%2BMinister%2BMr%2BYogi%2BAdityanath.JPG
TIMES OF MUSLIM
https://www.timesofmuslim.com/2021/05/blog-post_428.html
https://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/2021/05/blog-post_428.html
true
669698634209089970
UTF-8
Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS CONTENT IS PREMIUM Please share to unlock Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy