پروفیسر عفیف اللہ خان او ایس ڈی مقرر

 علی گڑھ، 4 جون: پروفیسر عفیف اللہ خان  (وائلڈ لائف سائنسز شعبہ، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی) کو دو سال کے لئے آفیسر آن اسپیشل ڈیوٹی - او ایس ڈی ...

 علی گڑھ، 4 جون: پروفیسر عفیف اللہ خان  (وائلڈ لائف سائنسز شعبہ، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی) کو دو سال کے لئے آفیسر آن اسپیشل ڈیوٹی - او ایس ڈی (ڈیولپمنٹ) مقرر کیا گیا ہے۔

اپنے طویل تدریسی و تحقیقی تجربہ کے ساتھ وہ یونیورسٹی میں پراکٹر، سنٹر فار پروموشن آف سائنس کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر، اسسٹنٹ ڈی ایس ڈبلیو اور یونیورسٹی اسکولوں کے کوآرڈینیٹر رہ چکے ہیں۔ 

وہ دو بار وائلڈ لائف سائنسز شعبہ کے سربراہ بھی رہ چکے ہیں۔ 

پروفیسر عفیف اللہ 1989 میں اے ایم یو میں استاد مقرر ہوئے اور 2009 میں پروفیسر بنے۔ ریڈیو ٹیلی میٹری اور ریموٹ سینسنگ کا استعمال کرکے ماحولیاتی نظاموں کی دریافت کرنا اُن کا خاص میدان ہے۔ ہاتھیوں کی حرکات اور اُن کی مکانی سکونت کے نظام کی تحقیق میں پروفیسر عفیف اللہ کو سائنسی حلقوں میں شہرت حاصل ہے۔ پی جی سطح پر وائلڈ لائف مطالعات میں انہوں نے ریموٹ سینسنگ اور جی آئی ایس کو متعارف کرایا اور فی الوقت لینڈ اسکیپ اور ریڈیشن ایکولوجی میں تحقیق کی رہنمائی کر رہے ہیں۔ 

پروفیسر عفیف اللہ متعدد قومی و بین الاقوامی رسائل میں تحقیقی مضامین شائع کر چکے ہیں اور تیرہ سے زائد ابواب مختلف کتابوں میں لکھ چکے ہیں۔ یہ کتابیں اکسفورڈ یونیورسٹی پریس جیسے اشاعتی اداروں سے شائع ہوئی ہیں۔ انہوں نے اٹھارہ تکنیکی رپورٹیں بھی مکمل کی ہیں۔ 

پروفیسر عفیف اللہ کئی سائنسی رسائل کے پینل میں شامل ہیں اور پچاس سے زائد کانفرنسوں میں شریک ہو چکے ہیں۔ وہ انرجی اینڈ ریسورس انسٹی ٹیوٹ کے کنسلٹنٹ بھی رہے ہیں اور فی الوقت وزارت ماحولیات و جنگلات، حکومت ہند اور ڈبلیو ڈبلیو ایف انڈیا کی مختلف کمیٹیوں میں شامل ہیں۔

پروفیسر عفیف اللہ خان ٹائگر پروٹیکشن کمیٹی اور وائلڈ لائف بورڈ اترپردیش کے رکن رہ چکے ہیں۔ اس کے علاوہ ملک میں قومی پارکوں اور وائلڈ لائف پناہ گاہوں سے متعلق وزارت ماحولیات و جنگلات کی علاقائی ایکسپرٹ کمیٹی میں بھی بطور ممبر شامل رہ چکے ہیں۔

 

COMMENTS

loading...
Name

Agra Article Bareilly Current Affairs DVNA Exclusive Hadees Hindi International Hindi National Hindi News Hindi Uttar Pradesh Home Interview Jalsa Madarsa News muhammad-saw Muslim Story National Politics Ramadan Slider Trending Topic Urdu News Uttar Pradesh Uttrakhand World News
false
ltr
item
TIMES OF MUSLIM: پروفیسر عفیف اللہ خان او ایس ڈی مقرر
پروفیسر عفیف اللہ خان او ایس ڈی مقرر
https://1.bp.blogspot.com/-6IakEszwJP4/YLoDag9-NDI/AAAAAAAAr1Q/6BupKABj-b8TzQ-V_EM9fhfJobLmqrZ5gCLcBGAsYHQ/s320/Prof%2BAfifullah%2BKhan.jpg
https://1.bp.blogspot.com/-6IakEszwJP4/YLoDag9-NDI/AAAAAAAAr1Q/6BupKABj-b8TzQ-V_EM9fhfJobLmqrZ5gCLcBGAsYHQ/s72-c/Prof%2BAfifullah%2BKhan.jpg
TIMES OF MUSLIM
https://www.timesofmuslim.com/2021/06/blog-post_33.html
https://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/2021/06/blog-post_33.html
true
669698634209089970
UTF-8
Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS CONTENT IS PREMIUM Please share to unlock Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy