مالیگاؤں 2008 بم دھماکہ معاملہ

 این آئی اے نے ہائی کورٹ م میں گواہوں کے تعداد کم کرنے کا بیان دیا پیر کے دن کرنل پروہت کی ڈسچ ارج عرضداشت پر سماعت ہوگی ممبئی15/ جولائی مال...

 این آئی اے نے ہائی کورٹ م میں گواہوں کے تعداد کم کرنے کا بیان دیا

پیر کے دن کرنل پروہت کی ڈسچ
ارج عرضداشت پر سماعت ہوگی
ممبئی15/ جولائی
مالیگاؤں 2008 بم دھماکہ معاملہ کے کلیدی ملزم کرنل شریکانت پروہت کی جانب سے  مقدمہ سے ڈسچارج کرنے والی عرضداشت پرآج ممبئی ہائی کورٹ میں ایک بار پھرسماعت عمل میں آئی جس کے دوران قومی تفتیشی ایجنسی نے ہائی کورٹ کو بتایا کہ وہ سرکاری گواہوں کی تعداد کم کریگی اور مزید 100/گواہوں کو ہی گواہی کے لیئے طلب کیا جائے گا، این آئی اے کی نمائندگی کرنے والے سرکاری وکیل سندیش پاٹل نے کہا کہ ابتک خصوصی این آئی اے عدالت میں 181 سرکاری گواہوں کے بیانات کا اندراج عمل میں آچکا ہے اور کرونا کی وجہ سے عدالتی کارروائی تعطل کا شکار ہے۔
ممبئی ہائی کورٹ کی دو رکنی بینچ کے جسٹس ایس ایس شندے اور جسٹس این ایم جمعدار کو سرکاری وکیل نے بتایا کہ اگر کرنل پروہیت اس کی جانب سے داخل کردہ پٹیشن واپس لینا چاہتا ہے تو اس پر این آئی اے کو کوئی اعتراض نہیں ہے لیکن اگر وہ چاہتا ہیکہ ہائی کورٹ این آئی اے عدالت کے فیصلہ کوتبدیل کردے تو اس پر ہمیں اعتراض ہے، اسی درمیان بم دھماکہ متاثرین کی نمائندگی کرنے والے ایڈوکیٹ شاہد ندیم (جمعیۃ علماء مہاراشٹر ارشد مدنی)نے عدالت کو کہا کہ وہ این آئی اے کے وکیل کے بیان سے متفق ہیں اورعدالت اس تعلق سے فیصلہ کرسکتی ہے۔ایڈوکیٹ شاہد ندیم نے عدالت کو مزید کہا کہ ملزم کرنل پروہت این آئی اے عدالت کے ساتھ تعاون نہیں کررہا ہے اور وہ کرونا کا بہانا بناکر عدالت سے اکثر غیر حاضر رہتا ہے لیکن ہائی کورٹ میں دوران سماعت حاضر ہوجاتا ہے۔
دوران سماعت کرنل پروہت کے وکیل شریکانت نے عدالت کو کہا کہ وہ این آئی اے عدالت میں تازہ عرضداشت داخل کرنے تیار ہیں لیکن پہلے ہائی کورٹ کو کو این آئی اے عدالت کے فیصلہ کو کالعدم قرار دینا چاہئے جس پر جسٹس ایس ایس شندے نے کہا کہ وہ کرنل پروہت کی عرضداشت پر پیر کے دن دوپیر ڈھائی بجے سماعت کریں گے کیونکہ عدالت فریقین کے دلائل کی سماعت کے بغیر اس ضمن میں کوئی بھی فیصلہ صادر نہیں کرسکتی۔
واضح رہے کہ ایڈوکیٹ ششی کانت شیودے نے گذشتہ سماعت پر بحث کرتے ہوئے عدالت کو بتایا تھا کہ ملزم کو گرفتار کرنے سے قبل اے ٹی ایس نے کریمنل پروسیجر کوڈ کی دفعہ (2)  197کے تحت ضروری خصوصی اجازت نامہ یعنی کے سینکشن آرڈر حاصل نہیں کیا گیا تھا لہذا ملزم کی گرفتاری ہی غیر قانونی ہے اوراسے مقدمہ سے ڈسچارج کردینا چائے جبکہ استغاثہ کا کہنا ہیکہ ملزم غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث تھا لہذا سینکشن حاصل کرنا ضروری نہیں تھا۔

COMMENTS

loading...
Name

Agra Article Bareilly Current Affairs DVNA Exclusive Hadees Hindi International Hindi National Hindi News Hindi Uttar Pradesh Home Interview Jalsa Madarsa News muhammad-saw Muslim Story National Politics Ramadan Slider Trending Topic Urdu News Uttar Pradesh Uttrakhand World News
false
ltr
item
TIMES OF MUSLIM: مالیگاؤں 2008 بم دھماکہ معاملہ
مالیگاؤں 2008 بم دھماکہ معاملہ
https://1.bp.blogspot.com/-YcCTR1RmU-E/YPA5f-bkmQI/AAAAAAAAs5Y/AwwaUblG4poPvAQdn3uCV8lbNhjw34nKQCLcBGAsYHQ/s320/693295-col-purohit.jpg
https://1.bp.blogspot.com/-YcCTR1RmU-E/YPA5f-bkmQI/AAAAAAAAs5Y/AwwaUblG4poPvAQdn3uCV8lbNhjw34nKQCLcBGAsYHQ/s72-c/693295-col-purohit.jpg
TIMES OF MUSLIM
https://www.timesofmuslim.com/2021/07/2008.html
https://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/2021/07/2008.html
true
669698634209089970
UTF-8
Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS CONTENT IS PREMIUM Please share to unlock Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy