امیرجماعت اسلامی ہند کے ہاتھوں وژن 2026 کے'کوڈ-19 ہینڈ ہولڈنگ' پروجیکٹ کا افتتاح

ہمیں پریشان حال لوگوں کے لیے رحمت بن کر ابھرنا ہے/ سید سعادت اللہ حسینی نئی دہلی :  کرونا کے سبب پیدا معاشی دشواریوں سے معاشرے کو باہر نکالن...

ہمیں پریشان حال لوگوں کے لیے رحمت بن کر ابھرنا ہے/ سید سعادت اللہ حسینی

نئی دہلی :  کرونا کے سبب پیدا معاشی دشواریوں سے معاشرے کو باہر نکالنے کے لیے، وژن 2026 کی معاون این جی او سہولت مائیکرو فائنانس نے مل


کی سطح  پرلوگوں کو اپنے پیروں پر دوبارہ کھڑا ہونے میں سہارا دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ملکی سطح پر لانچ کیے گئے اس پروجیکٹ سے ان لوگوں کی مدد کی جائے گی جو لاک ڈاون کے سبب اپنے کاروبار کھو چکے ہیں ۔ پہلے ایک برس میں 10 ہزار لوگوں کو مصیبت سے نکالنے کا ہدف طے کیا گیا ہے ۔ اس پروجیکٹ کا نام  'کوڈ-19 ہینڈ ہولڈنگ' دیا گیا ہے جس کا مقصد کرونا کی مشکلات سے لوگوں کونکالنا ہے ۔

جماعت اسلامی ہند کے امیر سید سعادت اللہ حسینی نے مرکز جماعت میں اس پروجیکٹ کا افتتاح کیا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ بہت مشکل گھڑی ہے کروڑوں لوگ بے روزگار ہوگئے ہیں لاکھوں خاندان فاقہ کشی کا شکارہیں ۔ ضرورت اس بات کی ہے ہم لوگوں کے مسائل حل کرنے کے لیے اٹھیں ،مجھے خوشی ہے کہ یہ پروجیکٹ اپنے متعینہ مدت میں تیار ہوا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کرونا کے دوران لوگوں کی زندگیاں بچانے کے لیے ہمارے ڈاکٹروں ، سماجی کارکنوں نے میڈیکل ریلیف پہونچا کر بڑی اہم ذمہ داری ادا کی اور اب ایک بار پھر ضرورت آپڑی ہے کہ پریشان حال لوگوں کے چہروں پر دوبارہ خوشیاں لانے کا کام کریں ان کی معاشی دشواریوں کو دور کرنے کا کام کریں ۔ ہمیں پریشان حال لوگوں کے لیے رحمت بن کر ابھرنا ہے ۔    

ان سے قبل نائب امیر جماعت سید محمد جعفر نے جماعت کی خدمت خلق کے کاموں پر تفصیل سے روشنی ڈالی ۔ انہوں نے کہا کہ  مسائل کے حل میں کوآپریٹیو طریقہ کار کافی کار آمد رہا ہے اور اس وقت پورے ملک پر غربت اور افلاس کے بادل چھائے ہوئے ہیں ہم اسے دور کرنے کے لیے ملکر کوشش کریں ۔

پروجیٹ کے سربراہ ہیومن ویلفیر فاونڈیشن کے جنرل سیکریٹری معظم نائک نے اپنی گفتگومیں پروجیکٹ کا تفصیلی تعارف کرایا ،انہوں نے کہا کہ کرونا کی پہلی لہرکے دوران لاک ڈاون میں بڑے پیمانے پر لوگوں کو فوری ضرورت کے تحت کھانے پینے کی اشیا  پہونچائی گئیں ، دوسری لہر کے دوران بڑے پیمانے پر میڈیکل ریلیف کاکام ہوا اور اب تیسرا مرحلہ معاشی بدحالی کو دور کرنے کا ہے ۔ آئیے اس مہم کا حصہ بن کر معاشرے کو سہارا دینے کا کام کریں ۔

اس موقع پر پروجیکٹ کی ویب سائٹ اور ایپ کا بھی افتتاح ہوا ، سہولت مائکرو فائنانس کے ذمہ دار محمد اسامہ نے  ایپ کا تعارف کرایا ۔ اس ایپ کے ذریعے کوئی بھی پروجیکٹ کو اپنا تعاون دے سکتا ہے ضرورت مندوں کی نشاندہی بھی ایپ کے ذریعہ کی جا سکے گی تاکہ عملی اقدامات میں تیزی لائی جاسکے ۔  اس پروجیکٹ کا سب سے اہم حصہ عملی اقدامات کا جائزہ لینا ہے تاکہ یہ معلوم کیا جائے سکے کہ معاشرے پر کیا اثرات پڑے اور کتنا کامیابی ملی ۔


COMMENTS

loading...
Name

Agra Article Bareilly Current Affairs DVNA Exclusive Hadees Hindi International Hindi National Hindi News Hindi Uttar Pradesh Home Interview Jalsa Madarsa News muhammad-saw Muslim Story National Politics Ramadan Slider Trending Topic Urdu News Uttar Pradesh Uttrakhand World News
false
ltr
item
TIMES OF MUSLIM: امیرجماعت اسلامی ہند کے ہاتھوں وژن 2026 کے'کوڈ-19 ہینڈ ہولڈنگ' پروجیکٹ کا افتتاح
امیرجماعت اسلامی ہند کے ہاتھوں وژن 2026 کے'کوڈ-19 ہینڈ ہولڈنگ' پروجیکٹ کا افتتاح
https://1.bp.blogspot.com/-hF41xcWWxbI/YQUwL-zQ53I/AAAAAAAAtOY/kED-c5MTkS0YYJDNrP0CeGB93_ESU08BgCLcBGAsYHQ/s320/Handholding%2Bjih.JPG
https://1.bp.blogspot.com/-hF41xcWWxbI/YQUwL-zQ53I/AAAAAAAAtOY/kED-c5MTkS0YYJDNrP0CeGB93_ESU08BgCLcBGAsYHQ/s72-c/Handholding%2Bjih.JPG
TIMES OF MUSLIM
https://www.timesofmuslim.com/2021/07/2026-19.html
https://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/2021/07/2026-19.html
true
669698634209089970
UTF-8
Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS CONTENT IS PREMIUM Please share to unlock Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy