وژن 2026 نے شمال مشرقی دہلی کے برجپوری میں کثیرالمقاصد 'وژن ہارمونی سینٹر' کا سنگ بنیاد رکھا

'وژن ہارمونی سینٹر' لوگوں کو بااختیار بنانے کی جانب ایک اہم  قدم / ٹی عارف علی نئی دہلی :     ہیومن ویلفیئر فاؤنڈیشن شمال مشرقی دہلی...

'وژن ہارمونی سینٹر' لوگوں کو بااختیار بنانے کی جانب ایک اہم  قدم / ٹی عارف علی

نئی دہلی : 
 
 ہیومن ویلفیئر فاؤنڈیشن شمال مشرقی دہلی کے برجپوری ، مصطفی آباد میں کثیرالمقاصد 'وژن ہارمونی سینٹر' تعمیر کر رہا ہے ، ایک سادہ تقریب میں وژن گورننگ کونسل  کے چیئرمین ٹی عارف علی نے معززین شہر کی موجودگی میں سینٹر کا سنگ بنیاد رکھا۔ یہ ایک کمیونٹی لرننگ سینٹر کے طور پر بھی کام کرے گا ۔

فاونڈیشن روزاول سے ہی شمال مشرقی دہلی کے فسادات سے متاثرہ علاقوں میں  اپنے پروگرام وژن 2026 کے تحت راحت اور بازآبادکاری کی سرگرمیاں انجام دے رہا ہے ۔ یہاں کثیرالمقاصد 'وژن ہارمونی سینٹر'  کا قیام  لوگوں کو بااختیار بنانے کی جانب ایک اہم  قدم ہے۔

برج پوری مصطفی آباد میں بننے والے اس پانچ منزلہ کثیرالمقاصد 'وژن ہارمونی سینٹر' میں میڈیکل کلینک ، خواتین کی ترقی کے لیے پروگرام ، خواندگی پروگرام ، ناگرک وکاس کیندر، کریر گائڈینس پروگرام اور اسکل ڈیولپمینٹ ، وکیشنل ٹریننگ ، بین مذہبی بھائی چارہ پروگرام ہوں گے ہیں ۔

سنگ بنیاد رکھنے کے بعد ویژن گورننگ کونسل کے چیئرمین  ٹی عارف علی نے معززین شہر کے سامنے  اس مرکز کی تفصیلات پیش کیں ۔ انہوں نے بتایا کہ اس میں قائم  میڈیکل کلینک سے یہاں کے رہنے والوں کو سستا اور اچھا علاج فراہم کیا جائے گا اور میڈیکل کیمپوں اور ہیلتھ چیک اپ کیمپوں کے ذریعے لوگوں میں صحت اور صفائی کے  تئیں بیداری لائی جائے گی   ۔ خواتین کو بااختیار بنانے کے تربیتی پروگرام منعقد کیے جائیں گے  ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ خواندگی پروگرام اس کا اہم  حصہ ہے ، ناگرک وکاس کیندر حکومتی اسکیموں سے مربوط کرنے اور ان سے فائدہ اٹھانے میں علاقے کے لوگوں کی مدد کرے گا۔ کیریئر گائیڈنس سینٹر طلباء کوکیریئرگائیڈنس ، اسکالرشپ آگاہی ، اور کریر کونسلنگ کی خدمات فراہم کرے گا۔ ووکیشنل ٹریننگ دیکر نوجوانوں کو کاروبار سے جوڑنے کا کام ہوگا ۔

خاص بات یہ ہے کہ یہ سبھی پروگرام بلا تفریق مذہب و ملت سبھی  کے لیے یکساں طور پر دستیاب ہوں گے ۔

 


COMMENTS

loading...
Name

Agra Article Bareilly Current Affairs DVNA Exclusive Hadees Hindi International Hindi National Hindi News Hindi Uttar Pradesh Home Interview Jalsa Madarsa News muhammad-saw Muslim Story National Politics Ramadan Slider Trending Topic Urdu News Uttar Pradesh Uttrakhand World News
false
ltr
item
TIMES OF MUSLIM: وژن 2026 نے شمال مشرقی دہلی کے برجپوری میں کثیرالمقاصد 'وژن ہارمونی سینٹر' کا سنگ بنیاد رکھا
وژن 2026 نے شمال مشرقی دہلی کے برجپوری میں کثیرالمقاصد 'وژن ہارمونی سینٹر' کا سنگ بنیاد رکھا
https://1.bp.blogspot.com/-QesSym_6SFs/YTtY2-7GJoI/AAAAAAAAt5k/iaZlAFTqWVMrOKqYM1pL-nbhPwawsWB3gCLcBGAsYHQ/s320/Vision%2B%2BHormony%2BCentre.jpg
https://1.bp.blogspot.com/-QesSym_6SFs/YTtY2-7GJoI/AAAAAAAAt5k/iaZlAFTqWVMrOKqYM1pL-nbhPwawsWB3gCLcBGAsYHQ/s72-c/Vision%2B%2BHormony%2BCentre.jpg
TIMES OF MUSLIM
https://www.timesofmuslim.com/2021/09/2026.html
https://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/2021/09/2026.html
true
669698634209089970
UTF-8
Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS CONTENT IS PREMIUM Please share to unlock Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy